داڑھی منڈانے والا اذان کہہ سکتا ہے کہ نہیں؟

داڑھی منڈانے والا اذان کہہ سکتا ہے کہ نہیں؟ بینوا توجروا

الجواب

داڑھی منڈانے والا فاسق ہے در مختار جلد پنجم صفحہ 261 میں ہے: ” يحرم على الرجل قطع لحيته : داڑھی منڈانے والے کی اذان مکروہ ہے اس لئے کہ وہ فاسق ہے۔ اور در مختار مع شامی جلد اول صفحہ ۲۸۹ میں ہے: یکرہ اذان فاسق اه . ” اور حضرت صدرالشریعہ علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں : وخنثی و فاسق اگر چہ عالم ہی ہو اور نشہ والے اور پاگل اور نا سمجھ بچے اور جنب کی اذان مکروہ ہے۔ ان سب کی اذان کا اعادہ کیا جائے ۔ (بہار شریعت حصہ سوم صفحہ ۳۱) و الله تعالى اعلم

الجواب صحیح : جلال الدین احمد الامجدی
کتبہ : ابرار احمد امجدی برکاتی

Leave a Reply