بچے جب ڈرتے ہیں تو ماں باپ اسے کہتے ہیں کہ جنّ وغیرہ کوئی چیز نہیں ہوتی حالانکہ قرآن پاک میں سورة جن بھی ہے تو کیا اس سے قرآن پاک کا انکار لازم آئے گا؟

بچے جب ڈرتے ہیں تو ماں باپ اسے کہتے ہیں کہ جنّ وغیرہ کوئی چیز نہیں ہوتی حالانکہ قرآن پاک میں سورة جن بھی ہے تو کیا اس سے قرآن پاک کا انکار لازم آئے گا؟

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اکثر بچے جب ڈرتے ہیں تو ماں باپ اسے کہتے ہیں کہ جنّ وغیرہ کوئی چیز نہیں ہوتی حالانکہ قرآن پاک میں سورة جن بھی ہے تو کیا اس سے قرآن پاک کا انکار لازم آئے گا۔۔۔؟
جواب عنایت فرما دیں جزاک اللہ خیرا کثیرا واحسن فی الدارین

الجواب

وعلیکم السلام و رحمة الله و بركاته
اکثر اوقات بچوں کا حوصلہ بڑھانے، دل باندھنے کے لیے یہ بات کی جاتی ہے، جنوں کے انکار کے طور پر یہ بات نہیں کہی جاتی،اس لیے اس پر انکار قرآن یا کفر کا حکم عائد نہیں ہو گا۔
ہاں اگر کوئی بد بخت اصلاً جنوں کے وجود کا ہی منکر ہو تو وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔
واللہ اعلم بالصواب

کتبہ : مفتی محمد کامران عطاری مدنی 

Leave a Reply

%d bloggers like this: