بچہ دانی نکلوانا کیسا ہے؟
میں اترتے وقت سیڑھی سے گر گئی تھی اور بچہ دانی میں چوٹ آگئی ہے بہت زیادہ تکلیف رہتی ہے تقریباً آٹھ سال ہوگئے تو حضرت میں آپریشن کرانا چاہتی ہوں ؟
الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــ
علاج سے گھبرانا نہیں چاہیے ۔ اللہ تعالیٰ نے درد، دیا ہے وہی شفا دے گا ۔ تم علاج جاری رکھو کسی ماہر تجربہ کار ہومیو پیتھ کے ڈاکٹر سے دوا لو ، یا ایم بی ، بی، ایس ،ایم ایس سے ، امید ہے کہ بغیر آپریشن کے ٹھیک ہوجاؤ گی انشاءاللہ تعالیٰ ۔ بچہ دانی نکلوانا حرام اور شیطانی کام ہے اس لیے جب تک بچنا ممکن ہو بچو ۔
والله تعالى اعلم بالصواب.
کتبـــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور