عورتوں کو لپسٹک لگانا کیسا ہے ؟
سوال : حضور میرا سوال ہے کہ عورتوں کو لپسٹک لگانا کیسا ہے کیا یہ شرعی طور سے حرام و گناہ ہے یا پھر اس کا کیا حکم ہے؟
الجوابــــــــــــــــــــــــــ
لپسٹک لگانا جائز ہے. سنا ہے کہ اس میں الکوہل کی آمیزش ہوتی ہے اس لئے بچنا بہتر ہے اور تحقیق سے یہ آمیزش ثابت ہو جائے تو اس کا استعمال حرام و گناہ ہے ۔
جائز اور خلاف اولیٰ ہونے کی صورت میں بھی یہ فرض ہے کہ جنبی اور بے وضو عورت اور وضو کے وقت اسے اچھی طرح چھڑا کر ہونٹ کو صاف کرلیں
ورنہ وضو ہوگا نہ غسل، کیونکہ لپسٹک سے ہونٹ پر تہ بن جان جاتی ہے جس کے باعث وہاں پانی نہیں پہنچے گا تو وہ پاک بھی نہ ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم ۔
کتبــــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور