عورتوں کے کنگھی سے نکلے ہوے بال کیا کرنا چایئے۔
ســـــــوال : اسلامی بہن کے جو بال کنگھی وغیرہ کے ذریعے جُدا ہوں ان کا کیا کرے؟
جواب عنایت فرمائیں براۓ مہربانی ۔
سائلہ : فردوس پروین کلکتہ
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
جواب :
ان بالوں کو چُھپا دے یا دفن کر دے ۔ در مختار میں ہے کہ "جس عضو کی طرف نظر کرنا ناجائز ہے اگر وہ بدن سے جدا ہو جائے تو اب بھی اس کی طرف نظر کرنا ناجائز ہی رہے گا۔ غُسل خانے میں مُوئے زیرِ ناف مونڈ کر بعض لوگ چھوڑ دیتے ہیں ایسا کرنا درست نہیں ہے ،بلکہ ان کو ایسی جگہ ڈال دیں کہ کسی کی نظر نہ پڑے یا زمین میں دفن کر دیں۔ (بہارِ شریعت)
واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حسین قادری رضوی بریلوی