عورت کا سر کے بال کاٹنا کیسا ہے ؟
سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس بارے میں کہ ایک خاتون کے بال موٹے ہوگئے ہیں اور ان کی نشوونما رک گئی ہے تو علاج کے طور پر انہیں کاٹنا جائز ہے یا نہیں؟
الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نہیں، عورتوں کو سر بال کاٹنے کی اجازت نہیں. بال موٹے ہو ں یا پتلے ہوں ۔ فقہاے کرام نے عورتوں کو بال کاٹنے سے منع فرمایا ہے ، لہذا شریعت جس کام سے منع کرے عورتوں کو ایسے کاموں سے ضرور بچنا چاہئے ۔
واللہ تعالی اعلم
کتبــــــــــــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور