عورت تانبے، پیتل اور دھاتوں کا زیور پہن کر نماز پڑھے تو نماز ہوگی یا نہیں
سوال : عورت تانبے، پیتل اور دھاتوں کا زیور پہن کر نماز پڑھے تو نماز ہوگی یا نہیں مکروہ ہے یا مکروہ تحریمی ہے یا حرام ہے؟
الجوابــــــــــــــــــــــــــــ
عورت کو سونے، چاندی کے علاوہ کسی بھی دھات کا زیور پہننا حرام و گناہ ہے ۔ اور ایسے زیور پہن کر نماز پڑھنے سے نماز مکروہ تحریمی ہو
گی۔ اور عورت پر واجب ہوگا کہ ایسے تمام زیورات اتار کر دوبارہ نماز پڑھے، ساتھ ہی توبہ بھی کرے اور آئندہ ایسے زیورات سے بچے ۔
و اللہ تعالی اعلم
کتبـــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور