تانبہ، پیتل اور لوہے کے زیورات پہن کر نماز پڑھنے سے نماز ہوگی یا نہیں ؟ ْ
سوال : آجکل عورتیں تانبہ، پیتل اور لوہے کے زیورات پہننے لگی ہیں تو ان کو پہن کر نماز پڑھنے سے کچھ خرابی پیدا ہوتی ہے یا نہیں؟
الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــ
تانبہ، پیتل اور لوہے کے زیورات پہن کر پڑھنے سے نماز مکروہ تحریمی ہوگی. ایسا ہی فتاوی رضویہ یہ جلد سوم صفحہ 422 میں ہے اور ہر وہ نماز کہ مکروہ تحریمی اس کا دوبارہ پڑھنا واجب ہے. در مختار میں ہے ۔
کل صلاۃ ادیت مع کراہۃ التحریم تجب اعادتھا ۔
ھذا ما عندی واللہ تعالی اعلم
کتبــــــــــــہ : مفتی جلال الدین احمد الامجدی
ماخوذ از فتاویٰ فیض الرسول جلد 1 صفحہ 375