عقیقہ کے گوشت سے شادی کا ولیمہ کرنا کیسا ہے

عقیقہ کے گوشت سے شادی کا ولیمہ کرنا کیسا ہے ؟

سوال: کیا عقیقہ کے گوشت سے شادی کا ولیمہ کیا جاسکتا ہے؟ اس بارے میں وضاحت فرمائیں ۔

سائل : محمد اقبال نوری کمال پورہ مالیگاؤں

الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

عوام میں کچھ بتائیں اتنی مشہور ہو چکی ہیں کہ سب اسی کو صحیح و درست مناتے ہیں علماء سے پوچھنا شرم محسوس کرتے ہیں ۔ انھیں میں سے عقیقہ کے گوشت سے شادی کا ولیمہ کرنے والا معاملہ بھی ہے ۔

عقیقے کا گوشت دعوتِ ولیمہ میں شریک ہونے والوں کو کھلانا شرعاً درست ہے؛ لہٰذا اگر کسی نے ایسا کیا ہے تو اس نے کچھ برا نہیں کیا۔

قربانی ہو یا عقیقہ دونوں کے گوشت کے لیے جذبہ تو یہ ہونا چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ غریبوں میں تقسیم کرے۔ لیکن اگر شادی بیاہ کے لیے ضرورت ہو تو سارے کا سارا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالی علیہ وسلم

     مفتی محمد رضا مرکزی

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

خادم التدریس والافتا

الجامعۃ القادریہ نجم العلوم مالیگاؤں

Leave a Reply