عقیق پتھر کی کیا خوبیاں ہیں عقیق کی انگوٹھی کیا تاثیر ہے

عقیق پتھر کی کیا خوبیاں ہیں عقیق کی انگوٹھی کیا تاثیر ہے

سوال کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام کہ عقیق پتھر کی کیا خوبیاں ہیں عقیق کی انگوٹھی کیا تاثیر ہے بیان فرمائیں
المستفتی حافظ توقیر احمد شیش گڑھ بریلی شریف

الجواب بعون الملک الوھاب

چاندی کی انگوٹھی میں عقیق کا سیاہ رنگ کا نگینہ کٸ خوبیوں کا حامل ہے یعنی عقیق کی انگوٹھی برکت والی فقیری کو دور کرنے والی جگھڑے فساد کو دفع کرنے والی تسیکن قلب کا باعث خیر کثیر کا سبب ہے لہذا چاندی کی انگوٹھی جسمیں کالے رنک کا ایک نگینہ ہو بہت اعلی ہے لیکن یہ بات ذھن نشین رہے کسی نگینہ سے جو اثر فاٸدہ مرتب ہو اسکو منجانب اللہ ہی تصور خیال کرے کیونکہ مٶثر حقیقی فقط باری تعالی ﷻ کی ذات ہے یہ محض اسبب ہے جیسا کہ ڈاکٹر فقط ذریعہ ہے بنتا ہے شفا مولی تعالی دیتا ہے دواٶں کی طرح بعض نگینوں میں تاثیرات ہوتی ہیں

چنانچہ عن انس ابن مالک ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم لبس خاتم فضۃ فی یمینہ فیہ فص حبشی کان یجعل فصہ مما یلی کفہ
حضرت سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے داہنے ہاتھ میں انگوٹھی پہنی جس میں حبشی نگینہ تھا، آپ اس کا نگینہ ہتھیلی شریف سے متصل رکھتے تھے

(مشکوة المصابیح باب الخاتم صفحہ مکتبہ تھانوی دہ)

اسی حدیث کے تحت شارح مشکوةامام ملا علی بن سلطان القاری متوفی 1014 ھ حدیث مبارک نقل کرتے ہیں
عن انس بلفظ: تختمو ا بالعقیق فانہ ینفی الفقر“یہ عقیق کا نگینہ غربت کو ختم کرتا ہے

(مرقاۃالمفاتیح شرح مشکوۃالمصابیح ، جلد6، صفحہ185، مطبوعہ کوئٹہ)

امام العلام الشیخ مُحَمَّد عبدالرٶف المناوی متوفی 1031ھ تحریر فرماتے ہیں کہ فی حدیث لہ شأن،من تختم بالعقیق وفق لکل خیر وأحبہ الملکان ومن خواصہ تسکین الروع عند الخصام ویقطع نزف الدم
حدیث مبارک میں عقیق کی خوبی بیان ہوئی کہ جو اسے پہنے گا اس کو ہر قسم کی بھلائی ملے گی اور فرشتے اس سے محبت کریں گے۔اس کے خواص سے ہے کہ دل مدِمقابل کے وقت سکون میں رہتا ہے اور نکسیر پھوٹناختم ہو جاتا ہے

(فیض القدیر،جلد3،صفحہ308،دارالکتب العلمیۃ،بیروت)

حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی اشرفی متوفی 1391ھ مشکوة المصابیح کی مذکورہ حدیث کی یوں شرح فرماتے ہیں:اس انگوٹھی کا نگینہ عقیق کا تھا جس کا رنگ ماٸل بہ سیا ہ تھا یعنی سرخ ماٸل بہ سیاہی یہ عقیق تو یمنی تھا مگر اسکو بنایا گیا حبشہ میں تھا اسلۓ اسکو حبشی کہا گیا پیداوار یمنی صنعت حبشی عقیق کا نگینہ بہت مبارک ہے،حدیث شریف میں ہے:تَخَتَّمُوْا بِالْعَقِیْقِ فَاِنَّہٗ مُبَارَکٌ یعنی عقیق کی انگوٹھی پہنو کہ وہ مبارک یعنی برکت والی ہے .
چاندی کی انگوٹھی (میں) عقیقِ سیاہ کا نگینہ بہت اعلیٰ ہے۔ بعض روایات میں ہے کہ پیلے یاقُوت کی انگوٹھی طاعون سے محفوظ رکھتی ہے۔ بعض میں ہے کہ عقیق کی انگوٹھی فقیری (یعنی غربت) دُور کرتی ہے .

(مرأة المناجیح شرح مشکوة المصابیح جلد 6 صفحہ 116 مطبوعہ الکبیر پبلی کیشنز دھلی )

واللہ تعالی اعلم و صلی اللہ تعالی علی حبیبہ الف الف مرة و الہ و ازواجہ و اھلبتہ و بارک وسلم
کتبــــــــــــــبہ :احوج الناس الی شفاعة سید الانس والجان مُحَمَّد قاسم القادری نعیمی اشرفی غفرلہ اللہ القوی

خادم غوثیہ دار الافتا صدیقی مارکیٹ کاشی پور اتراکھنڈ

Leave a Reply