اللہ تعالی کو خدا کہنا درست ہے یا نہیں؟
سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ اللہ تعالی کو خدا کہنا درست ہے یا نہیں؟
الجوابـــــــــــــــــــــــــــــ
اللہ عزوجل پر ہی خدا کا اطلاق ہوسکتا ہے، اور سلف سے لے کر خلف تک ہر قرن میں تمام مسلمانوں میں بلانکیر اطلاق ہوتا رہا ہے ۔ اور وہ اصل میں خودآ ہے جس کے معنی ہیں وہ جو خود موجود ہو، کسی اور کے موجود کئے موجود نہ ہوا ہو ۔ اور وہ نہیں مگر اللہ عزوجل ہمارا سچا خدا ۔
واللہ تعالی اعلم
فتاویٰ مفتی اعظم جلد دوم، کتاب العقائد، صفحہ ٧