اللہ تعالی کے بارے میں نا شائستہ کلمات کہنا کیسا ہے؟
سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل میں میں کہ زید نے خدائے تعالیٰ کے بارے میں نا شائستہ کلمات کہے اور گالیاں بھی بک دیں، سننے والے فورا ٹوک پڑے اور توبہ کرنے کو کہا از روئے شرع زید کے بارے میں حکم کیا ہے بیان کریں، اس کی بیوی اگر عقد سے نکل گئی ہو اور عقد ثانی نہ کرے تو اس کا کیا حکم ہے؟
الجوابــــــــــــــــــــــ
اللہ تبارک و تعالی کو گالی دینا کفر اور گالی دینے والا کافر ہے ۔ فتاویٰ عالمگیری میں ہے ” یکفر اذا وصف اللہ تعالیٰ بما لا یلیق بہ، او سخر باسم من اسمائہ او نسبہ الی الجھل او العجز او النقص ”
لہذا زید خدائے پاک کو گالیاں دینے کی وجہ سے کافر ہو گیا اس پر فرض ہے کہ فورا توبہ و تجدید ایمان کرے اس کی بیوی اس کے نکاح سے نکل
گئی اور وہ تو مدخولہ ہو تو بعد عدت ورنہ فوراً دوسرے شخص سے نکاح کر سکتی ہے ۔
واللہ تعالی اعلم
کتبـــــــــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور