اللہ تعالی کو اللہ میاں کہنا درست ہے یا نہیں؟
سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کی اللہ تعالی کو اللہ میاں کہنا درست ہے یا نہیں؟ جو اللہ میاں کہتے ہیں ان پر کس قدر گناہ ہے؟
الجوابـــــــــــــــــــــــــــــ
اللہ تعالی، اللہ عزوجل، اللہ عزوجلالہ، اللہ سبحانہ ،اللہ عزشانہ ، یا جل شانہ وغیرہ کہنا چاہیے ۔ عوام میں یہ لفظ بولا جاتا ہے اس سے انہیں احتراز کرنا چاہیے ۔ تفصیل کے لیے احکام شریعت دیکھیں. اس میں اعلٰی حضرت قدس سرہ نے مفصل تحریر فرمایا، گناہ نہیں مگر یہ لفظ اس کی جناب میں بولنا برا ہے. اس کی شان و عزت کے لائق نہیں ۔
واللہ تعالی اعلم ۔
فتاویٰ مفتی اعظم جلد دوم کتاب العقائد والکلام صفحہ ٧