نماز میں قرآن مجید آہستہ پڑھنے کی ادنی مقدار کیا ہے؟ / نماز کے مسائل

نماز میں قرآن مجید آہستہ پڑھنے کی ادنی مقدار کیا ہے؟

سوال : نماز میں قرآن مجید آہستہ پڑھنے کی ادنی مقدار کیا ہے؟ بہت سے لوگ صرف ہونٹ ہلاتے ہیں تو اس طرح قرآن پڑھنے سے نماز ہوگی یا نہیں نہیں؟

الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــ

قرآن مجید آہستہ پڑھنے کا ادنیٰ درجہ یہ ہے کہ خود سنے. اگر صرف ہونٹ ہلائے یا اس قدر آہستہ پڑھے کہ خود نہ سنے تو نماز نہ ہوگی.
بہار شریعت حصہ سوم صفحہ 69 میں ہے ” آہستہ پڑھنے میں بھی اتنا ضروری ہے کہ خود سنے اگر حروف کی تصحیح تو کی مگر اس قدر آہستہ کہ خود نہ سنا اور کوئی مانع مثلا شور و غل یا ثقل سماعت بھی نہیں تو نماز نہ ہوئی. ١ھ

اور فتاوی عالمگیری جلد اول مصری صفحہ 65 میں ہے
ان صح الحروف بلسانه ولم يسمع نفسه لا يجوز وبه اخذ عامۃ المشايخ هكذا في المحيط وهو المختار هكذا في سراجیۃ وهو الصحيح هكذا في النقایۃ.
وهو سبحانه وتعالى اعلم بالصواب

کتبـــــــــــــــہ : مفتی جلال الدین احمد الامجدی
ماخوذ از فتاویٰ فیض الرسول جلد 1 صفحہ 241

Leave a Reply