ایک طلاق کے بعد میاں بیوی پھر سے رہنا چاہتے ہیں تو طریقہ 

ایک طلاق کے بعد میاں بیوی پھر سے رہنا چاہتے ہیں تو طریقہ

سوال : پہلی طلاق کے بعد میاں‌ بیوی آپس میں پھر سے رہنا چاہتے ہیں تو کیاحلالہ کرنا ہو گا؟ یا کیا کرنا ہو گا قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں؟

سائل : حافظ مسعود نوری مالیگاؤں

الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

حلالہ پہلی طلاق پر نہیں بلکہ تین طلاقوں کے واقع ہونے کی صورت میں کروایا جاتا ہے۔ آپ کے مسئلہ میں حلالہ کی ضرورت نہیں ہے، چونکہ ایک طلاق دینے سے طلاق رجعی واقع ہوتی ہے، اس لیے عدت کے اندر رجوع کر لے، اگر عدت گزر گئی ہے تو تجدید نکاح کر لے، یہاں حلالہ کی ضرورت نہیں۔ اب آپ کے پاس دو طلاقیں باقی رہ گئی ہیں۔ اگر کبھی دو طلاقیں آپ نے دے دی تو طلاق مغلظہ واقع ہو جائے گی۔ پھر حلالہ کے بغیر یہ بیوی آپ کے لیے جائز نہیں ہوگی۔

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالی علیہ وسلم

   مفتی محمدرضا مرکزی

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

خادم التدریس والافتا

الجامعۃ القادریہ نجم العلوم مالیگاؤں

Leave a Reply