کیا آیتِ سجدہ بار بار پڑھنے اور سننے سے بار بار سجدہ کرنا ہو گا؟

کیا آیتِ سجدہ بار بار پڑھنے اور سننے سے بار بار سجدہ کرنا ہو گا؟

 سوال : مدارس میں طالب علم قرآنِ کریم یاد کرنے کے لیے ایک ہی آیت ایک ہی جگہ بیٹھے بیٹھے بار بار پڑھتے ہیں تو کیا آیتِ سجدہ بار بار پڑھنے اور سننے سے بار بار سجدہ کرنا ہو گا؟

سائل: محمداویس متعلم شعبہ حفظ فیضان مدینہ مالیگاؤں

الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

 جی نہیں ! ایک ہی مجلس میں سجدے کی ایک آیت کو بار بار پڑھا یا سنا تو ایک ہی سجدہ واجِب ہو گا، اگرچِہ چند شخصوں سے سنا ہو یونہی اگر آیت پڑھی اور وُہی آیت دوسرے سے سنی جب بھی ایک ہی سجدہ واجِب ہو گا۔

(درمختارو رد المحتار، کتاب الصلاۃ، باب سجود التلاوۃ، ۲ / ۷۱۲)

ایک مجلس میں سجدہٴ تلاوت والی آیت خواہ کتنی ہی مرتبہ پڑھی جائے، صرف ایک سجدہ کافی ہوجائے گا۔ اوراگر ایک ہی آیتِ سجدہ یا سورة مختلف مجالس میں پڑھی گئی تو ہرمرتبہ پڑھنے پر علیحدہ سجدہ واجب ہوگا ۔  کمن کررھا أي الآیة الواحدة في مجلس واحد حیث تکفیہ سجدة واحدة ۔ لأن النّبي صلی اللّہ علیہ وسلم کان یقروٴھا علی أصحابہ مرارًا ویسجد مرّة (مراقي الفلاح، ص494)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالی علیہ وسلم

مفتی محمدرضا مرکزی

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ

خادم التدریس والافتا ء

الجامعۃ القادریہ نجم العلوم مالیگاؤں

Leave a Reply

%d