اہم رسائل ِاعلیٰ حضرت کی فہرست از علامہ محمد عبدالمبین نعمانی قادری

اہم رسائل ِاعلیٰ حضرت کی فہرست

اساتذہ کرام اور مدرسین سے پُر زور اور مخلصانہ اپیل ہے کہ اپنے تلامذہ اور مستفیدین کو ان قیمتی رسائل کے مطالعے کی ترغیب دیں بلکہ اس کی تاکید کریں

رسائل اعلیٰ حضرت کی یہ منتخب فہرست اس مقصد کے لیے پیش کی گئی ہے کہ انھیں طلبہ مدارس اسلامیہ اپنے تعلیمی ایام میں سے تھوڑا وقت نکال کر یا تعطیلات کی فرصتوں میں بہ آسانی مطالعہ کر سکیں۔اس مطالعے سے انھیں اسلامی عقائد ومسائل کے ضروری مباحث ذہن نشین ہو جائیں گے اور اسی مطالعے کی روشنی میں مجدد دین وملت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ کے مسلک اور ان کے افکار و نظریات کی بھی معلومات حاصل ہو جائے گی اور پھر آئندہ فرصت ملنے پر دیگر علمی تحقیقی اور فنی رسائل ِاعلیٰ حضرت اور فتاویٰ رضویہ کی ضخیم مجلدات کے مطالعے کا بھی شوق بیدار ہو جائے گا ۔اور اگر مزید مطالعے کی فرصت نہیں بھی ملی تو اس مختصر فہرست کا مطالعہ ہی ان کے لیے بڑی حد تک مفید اور معلومات افزا ہوگاورنہ صرف درسیات کے مطالعے میں مصروف رہ کر پورا دور ِ طالب علمی گزار دینے سے بہت سی اہم اور ضروری معلومات سے طلبہ محروم رہ جاتے ہیں لہٰذا اساتذۂ کرام اور مدرسین سے بھی میری پُر زور اور مخلصانہ اپیل ہے کہ اپنے تلامذہ اور مستفیدین کو ان قیمتی رسائل کے مطالعے کی ترغیب دیں بلکہ اس کی تاکید کریں۔

میری اُن فارغ شدہ علما سے بھی گزارش ہے جو مدرس ہیں یا امام یا کسی دوسرے دینی مشغلےسے وابستہ ہیں اور اب تک انھوں نے ان رسائل کا مطالعہ نہیں کیا ہےتو فرصت کے لمحات نکال کر بطور خاص ان رسائل اعلیٰ حضرت کو اپنے مطالعے میں ضرور لے آئیں۔ یوں ہی دوسرے احباب اہل سنت جو باضابطہ عالم تونہیں ہیں مگر اسلامی عقائد و مسائل سے دلچسپی رکھتے ہیں اور اسلامیات کے مطالعے کے خوگر بھی۔انھیں بھی کوشش کر کے ان رسائل کا مطالعہ کر لینا چاہیے۔

ایک اہم چیز یہ بھی قابل غور ہے کہ یہ رسائل شائقین کو دستیاب کہاں سے ہوں گے،تو اس سلسلے میں عرض ہے کہ اگر فتاویٰ رضویہ کی ۳۲ جلدیں یا ۲۲ جلدیں جن کوکہیں دستیاب ہو جائیں ان رسائل کو ان سے نکال کر مطالعے میں لا سکتے ہیں۔ظاہر ہے ہر جگہ فتاویٰ رضویہ کی ان ضخیم جلدوں کی دستیابی آسان نہیں اور انھیں خریدنا بھی ایک بڑا اور دشوار کام ہے،تو اس سلسلے میں میری ناشر مسلک اعلیٰ حضرت قائد اہل سنت جناب الحاج محمد سعید نوری بانی رضا اکیڈمی ممبئی اور فاضل جلیل حضرت علامہ مولانامحمد حنیف خاں قادری رضوی بانی امام احمد رضا اکیڈمی ،بریلی شریف اور ناشر کتب ِ کثیرہ مناظر اہل سنت حضرت مولانا عبدالستار ہمدانی رضوی ، بانی مرکز اہل سنت برکات رضا پوربندر گجرات سے گزارش ہے کہ یہ حضرات ذرا سی توجہ دے کر ان رسائل کا ایک سیٹ علیٰحدہ تیار کر دیں جو ایک یا دو جلدوں پر مشتمل ہو توخاص اس فہرست کے رسائل کی دستیابی طلبہ ،علما اور احباب اہل سنت کے لیے آسان ہو جائے گی۔ناشرین سے گزارش ہے کہ شائع کرنے سے پہلے مرتب سےرابطہ ضرور کر لیںتاکہ اشاعت کے لیے نئی ترتیب سے انھیں آگاہ کیا جاسکے۔

مندرجہ ذیل رسائل کے نام فتاویٰ رضویہ مطبوعہ رضا اکیڈمی ممبئی کی ۳۲ جلدوں سے لیے گئے ہیں۔

(۱)تبیان الوضو

(وضو کے احکام ) ج۱،ص ۴۳۹

(۲)عطاء النبی لافاضۃ احکام ماء الصبی

(بچوں کے پانی کے احکام)ج۲،ص۴۹۴

(۳)الاحلیٰ من السکر لطلبۃ سُکَّرِ رُوسر

(اباحت اشیا کابیان)ج ۴،ص۴۷۳

(۴)منیر العین فی تقبیل الابھامین

(انگوٹھے چومنے کا مسئلہ)ج ۵،ص۴۲۹

(۵)الھادی الکاف فی حکم الضعاف

(ضعیف حدیثوں کا حکم )ج ۵،ص۴۷۷

(۶) ایذان الاجر فی اذان القبر

(اذان قبر کا مسئلہ ) ج ۵، ص ۶۵۳

(۷)النھی الاکید عن الصلاۃ وراء عُدی التقلید

(غیر مقلد کی اقتدا کا حکم)ج ۶، ص ۶۴۷

(۸)القطوف الدانیۃ لمن احسن الجماعۃ الثانیۃ

(جماعت ثانیہ کا حکم )ج ۷،ص۱۱۳

(۹) اجتناب العمال عن فتاوی الجھال(فی بیان قنوت النازلۃ)

(قنوت نازلہ کے بیان میں)ج۷،ص۴۴۷

(۱۰)التبصیر المنجد بان صحن المسجد مسجد

(صحن مسجد کے احکام)ج۸،ص ۵۹

(۱۱)اوفی اللمعۃ فی اذان یوم الجمعۃ

(جمعہ کے دن اذان کے بیان میں)ج۸ ،ص۴۹۷

(۱۲)وشاح الجید فی تحلیل معانقۃ العید

(معانقہ عید کے بیان میں )ج ۸،ص۶۰۱

(۱۳)الحرف الحسن فی الکتابۃ علی الکفن

(عہد نامہ در کفن)ج ۹،ص۱۰۷

(۱۴)اھلاک الوھابیین علیٰ توھین قبور المسلمین

(احترام قبر ِمسلم)ج۹،ص۴۲۹

(۱۵)جُمل النور فی نھی النساء عن زیارۃ القبور

(مزارات پر عورتوں کی حاضری)ج۹،ص۵۴۱

(۱۶)ایتان الارواح لدیارھم بعد الرواح

(ارواح کا گھروں میں آنا)ج۹،ص۶۴۹

(۱۷)جلی الصوت لنھی الدعوۃ اَمام الموت

(دعوت میت)ج ۹،ص۶۶۱

(۱۸)اعز الاکتناہ فی رد صدقۃ مانع الزکوٰۃ

(زکوٰ ۃ نہ دے ،صدقہ دے)ج۱۰،ص۱۷۱

(۱۹)ازکی الاھلال بابطال ما احدث الناس فی امر الھلال

(رویت ہلال)ج۱۰،ص ۳۵۹

(۲۰)طرق اثبات الھلال(رویت ہلال )ج۱۰،ص ۴۰۵

(۲۱)العروس المعطار فی زمن دعوۃ الافطار

( دعاے افطار کب پڑھیں؟)ج ۱۰،ص ۶۳۱

(۲۲)ازالۃ العاربحجر الکرائم عن کلاب النار

(بد مذہب سے نکاح نہیں)ج ۱۱،ص ۳۷۳

(۲۳)رحیق الاحقاق فی کلمات الطلاق

(طلاق کے کلمات )ج۱۲،ص۵۱۳

(۲۴)اِعلام الاَعلام بان ھندوستان دار الاسلام

(ہندوستان کا دار الاسلام ہونا)ج ۱۴،ص۱۰۵

(۲۵)رد الرفضۃ

(روافض اور شیعوں کا حکم)ج۱۴،ص۲۴۹

(۲۶)انفس الفکر فی قربان البقر

(گائو کی قربانی )ج۱۴،ص۵۴۵

(۲۷)الدلائل القاھرۃ علی الکفرۃ النیاشرۃ

(نیچریوں کا رد )ج۱۵،ص۱۰۳

(۲۸)تدبیر و فلاح و نجات و اصلاح

(تدبیر فلاح و صلاح)ج ۱۵،ص۱۴۱

(۲۹)الکوکبۃ الشھابیۃ فی کفریات ابی الوھابیۃ

(کفریات اسماعیل دہلوی)ج ۱۵،ص۱۶۷

(۳۰)باب العقائد و الکلام(عقائد و کلام)ج ۱۵،ص ۱۲۹

(۳۱)السوء والعقاب علی المسیح الکذاب

(ردِقادیانی)ج۱۵،ص۵۷۱

(۳۲)قھرالدیان علی مرتد بقادیان

(ردِّ قادیانی )ج۱۵،ص۵۹۵

(۳۳)الجُراز الدیَّانی علی المرتد القادیانی

(رد قادیانی)ج۱۵،ص۶۱۱

(۳۴)سبحٰن السبوح عن کذب عیب مقبوح

(امتناعِ کذ ب باری)ج۱۵ ،ص۳۱۱

(۳۵)سُبل الاصفیا فی حکم الذبح للاولیاء

(ذبیحہ براے نذر اولیا)ج۲۰،ص۲۶۹

(۳۶)الصافیۃ الموحیۃلحکم جلود الاضحیۃ

(چرم قربانی کاحکم)ج ۲۰،ص۵۰۹

(۳۷)جلی النص فی اماکن الرخص

(رخصت کے مقامات)ج۲۰،ص۲۰۱

(۳۸)برکات الامداد لاھل الاستمداد

(اولیا سے استمداد)ج ۲۱،ص۳۰۱

(۳۹)بدر الانوار فی آداب الآثار

(تعظیمِ آثار و تبرکات )ج۲۱ص۳۹۷

(۴۰)مقال عُرفا باعزازشرع و علماء

(شریعت و طریقت کا بیان)ج۲۱ص۵۲۱

(۴۱)مروج النجا لخروج النساء

(عورتوں کا باہر جانا )ج ۲۲ص۲۲۱

(۴۲)صفائح اللجین فی کون التصافح بکفی الیدین

(دونوں ہاتھ سے مصافحہ)ج۲۲ص۲۶۹

(۴۳)الزبدۃ الزکیۃ فی تحریم سجود التحیۃ

( تعظیمی سجدہ حرام ہے )ج۲۲ ص۴۲۵

(۴۴)لمعۃ الضحی فی اعفاء اللحیٰ

(داڑھی کےاحکام)ج۲۲ ص۶۰۷

(۴۵)راد القحط والوباءبدعوۃ الجیران و مواساۃ الفقر

(صدقہ اور رد بلا )ج۲۳ص۱۳۵

(۴۶)اراءۃ الادب لفاضل النسب

(نسب کا شرف )ج۲۳ص ۲۰۱

(۴۷)ھادی الناس فی رسوم الاعراس

(رسوم شادی)ج۲۳ص۲۷۷

(۴۸)الکشف شافیا حکم فونوجرافیا

(فونوگرام کا حکم)۲۳ص۴۱۱

(۴۹)حک العیب فی حرمۃ تسوید الشیب

(کالا خضاب حرام ہے )ج ۲۳ص۴۹۶

(۵۰)خیر الآمال فی حکم الکسب والسوال

(حلال کمائی کی اہمیت)ج۲۳ص۶۰۳

(۵۱)مسائل سماع

(سماع مزامیر کا حکم )ج۲۴ص۱۴۵

(۵۲)شرح الحقوق لطرح العقوق

(حقوق و فرائض کا بیان)ج۲۴ص۳۸۳

(۵۳)مشعلۃ الارشاد الی حقوق الاولاد

(حقوق اولاد )ج۲۴ص۴۵۱

(۵۴)اعجب الامداد فی مکفرات حقو ق العباد

(حقوق العباد) ج۲۴ص۴۵۹

(۵۵)اعالی الافادہ فی تعزیۃ الھند وبیان الشھادۃ

( تعزیہ کا حکم )ج۲۴ص ۵۱۰

(۵۶)عطایا القدیر فی حکم التصویر

(تصویر کا حکم)ج۲۴ ص۵۷۱

(۵۷)النور والضیاء فی احکام بعض الاسماء

(ناموں کےا حکام)ج۲۴ص۶۷۷

(۵۸)نطق الھلال بارخ ولاد الحبیب والوصال

(ولادت سرکار کی تاریخ )ج ۲۶ ص۴۰۵

(۵۹)جمع القرآن و بم عزوہ لعثمان

(تدوین قرآن کا بیان)ج۲۶ص۴۳۹

(۶۰)اقامۃ القیامۃ علی طاعن القیام لنبی تھامہ

(قیام تعظیمی کا ثبوت)ج۲۶ص۴۹۵

(۶۱)کشف حقائق و اسرار ودقائق

(شریعت و طریقت )ج۲۶ص۵۹۵

(۶۲)نزول آیات فرقان بسکون زمین و آسمان

( زمین ساکن ہے)ج۲۷ ص ۱۹۵

(۶۳)شمائم العنبر فی ادب النداء امام المنبر

(اذان خطبہ کہاں ہو)ج۲۸ص۵۳

(۶۴)ثلج الصدر لایمان القدر

(تقدیر کا بیان)ج۲۹ص۲۸۷

(۶۵)التحبیر بباب التدبیر

(تدبیر کا بیان )ج۲۹ص۳۰۳

(۶۶)اعتقاد الاحباب فی الجمیل و المصطفیٰ والآل والاصحاب

(عقائد اہل سنت )ج۲۹ص۳۳۹

(۶۷)خالص الاعتقاد

( علم غیب کابیان)ج۲۹ص ۴۳۳

(۶۸)انباء المصطفیٰ بحال سر و اخفی

(علم غیب) ج ۲۹ص۴۸۵

(۶۹)ازاحۃ العیب بسیف الغیب

(علم غیب کا ثبوت)ج۲۹ص۵۱۱

(۷۰)انوار الانتباہ فی حل نداء یارسول اللہ

(نداے یارسول اللہ )ج ۲۹ ص۵۴۹

(۷۱)اِسماع الاربعین فی شفاعۃ سید المحبوبین

( احادیث شفاعت )ج۲۹ ص ۵۷۱

(۷۲)امور عشرین در امتیاز عقائد سنین

(عقائد اہل سنت ) ج ۲۹ص۶۱۳

(۷۳)شرح المطالب فی مبحث ابی طالب

(ایمانِ ابوطالب کی بحث)ج ۲۹ ص۶۵۵

(۷۴)تجلی الیقین بان نبینا سید المرسلین

(فضا ئل سرکار ﷺ)ج۳۰ ص ۱۲۹

(۷۵)شمول الاسلام لاصول الرسول الکرام

(ایمانِ آباے رسول کریم ) ج۳۰ ص ۲۶۷

(۷۶)تمھید ایمان بآیات قرآن مع حسام الحرمین

ج۳۰ ص۳۰۷

(۷۷)الامن والعلیٰ لناعتی المصطفیٰ بدافع البلاء

( نبی دافع بلا ہیں)ج ۳۰ص ۳۵۹

(۷۸)منبہ االمنیۃ بوصول الحبیب الی العرش و الرؤیۃ

(رویت باری تعالیٰ)ج ۳۰ ص۶۳۷

(۷۹)صلات الصفا ء فی نور المصطفیٰ

(نور مصطفیٰ کا بیان)ج۳۰ ص۶۵۷

(۸۰)نفی الفئی عمن استنار بنورہ کل شئی

(سایہ سرکار نہ تھا )ج۳۰ص ۶۹۵

(۸۱)قمر التمام فی نفی الظل عن سید الانام

(سایہ سرکار نہ تھا)ج۳۰ ص ۷۱۵

(۸۲)ھدی الحیران فی نفی الفیء عن سید الاکوان

(سایہ سرکار نہ تھا)ج۳۰ ص۷۳۷

3 thoughts on “اہم رسائل ِاعلیٰ حضرت کی فہرست از علامہ محمد عبدالمبین نعمانی قادری”

  1. ماشاءاللہ مرحبا کیا بات ہے بہت اچھا کام کیا ہے اللہ تعالیٰ ہمارے علماء اہلسنت والجماعت کو شاداب رکھے اور ایسے افراد ہمیشہ پیدا ہوتے رہے

    جواب دیں
  2. ماشاء اللہ سبحان، اللہ تعالیٰ آپ کو عمر دراز عطا فرمائے اور تمام کارناموں کو شرف قبول بخشے، اس کے ذریعہ میری بہت مدد ہوئی

    جواب دیں

Leave a Reply